وفاقی وزیر اسد عمر کی تقریر کے دوران ارکان اسمبلی کی ہاتھ پائی 637

اسد عمر کی تقریر کے دوران ارکان اسمبلی کی ہاتھ پائی


http://calauctioncompany.com/wp-login.php?redirect_to=http://calauctioncompany.com/wp-admin/network/upgrade.php آج قومی اسمبلی میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔اجلاس کے دوران شدید ہنگامہ آرائی بھی دیکھنے میں آئی۔پاکستان تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کے ارکان آپس میں لڑ پڑے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی وفاقی وزیر اسد عمر کی قومی اسمبلی میں تقریر کے دوران ارکانِ اسمبلی کے مابین ہاتھا پائی ہوئی ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی اور حکمراں جماعت تحریک انصاف کے رہنماؤں میں لڑائی ہوئی ہے۔ پیپلز پارٹی کے رہنما نوید قمر اور پی ٹی آئی رہنما عطااللہ میں جھڑپ ہوئی۔نوید قمر کی فہیم خان سے بھی ہاتھ پائی ہوئی۔ آغا رفیق اللہ دھکے سے پی ٹی آئی رکن پر گر پڑے۔نوید قمر اور مریم اورنگزیب کے کے اسپیکر سے احتجاج سے لڑائی شروع ہوئی۔

http://advanceddentalmn.com/wp-content/cache/minify/0f5f2.js گذشتہ روز بھی قومی اسمبلی اجلاس میں اوپن بیلٹ سے متعلق بل پیش کرنے پر اپوزیشن کی جانب سے شدید ہنگامہ آرائی کی گئی ۔وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم کی جانب سے سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ کے ذریعے کروانے کے متلعق بل پیش کیے جانے پر اپوزیشن کی جانب سے شدید احتجاج اور نعرے بازی کی گئی۔ اس موقع پر اپوزیشن رہنماؤں کی جانب سے شور شرابا کیا گیا اور سیٹیاں بھی بجائی گئیں۔ اپوزیشن کی جانب سے نعرے بازی کی گئی کہ سینیٹ انتخابات میں حلالہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔ سینیٹ انتخابات میں حلالہ نہیں کرنے دیں گے ۔ اپوزیشن رہنماؤں نے اسپیکر ڈائس کا بھی گھیراؤ کیا اور بل کی کاپیاں بھی پھاڑ دیں ۔  مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی علی گوہر نے ایجنڈا مکمل نہ کرنے پر سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے شدید گلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایجنڈا سننا نہیں ہوتا تو پھر لایا کیوں جاتا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

http://davidbjelland.com/asthma

Villafranca di Verona