اسرائیل کو پاکستان سے 3 بڑے خطرات 2,464

اسرائیل کو پاکستان سے 3 بڑے خطرات


http://vt-marine.com/?p=25369 سینئر اینکر پرسن عمران ریاض کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے لیے اس وقت اصل خطرہ ایران ہے جس کے ساتھ اس کی لڑائی رہتی ہے،ایک خطرہ اسرائیل کے لیے ترکی ہے۔اور ایک خطرہ ایسا ہے جس کی اسرائیل کے ساتھ کوئی پنجہ آزمائی تو نہیں ہوئی لیکن بالواسطہ ہوئی ہے۔اسرائیل کو سب سے بڑا خطرہ پاکستان سے ہے۔اسرائیل سمجھتا ہے کہ پاکستان ایک ایٹمی ملک ہے اور اس کے پا س دنیا کا بہترین دفاعی نظام ہے۔اس کی فوج بہت پروفیشنل ہے۔جب کہ ملک میں جہاد کا نظریہ ہے اور لوگ اپنی فوج کے ساتھ مل کر لڑنے مرنے کو تیا رہوتے ہیں۔ان کے پاس میزائیل ٹیکنالوجی ایسی ہے کہ یہ جا کر اسرائیل کو ڈائریکٹ ہٹ کر سکتے ہیں تو اسرائیل پاکستان کو بہت بڑے خطرے کے طور پر پاکستان میں دیکھتاہے۔

Fushun اگرچہ ایران اور ترکی کو بھی اسرائیل اپنا دشمن سمجھتا ہے لیکن اسرائیل پاکستان پر فوکس کرے گااس کی وجہ پاکستان کے پا س ایٹم بم،میرائیل ٹیکناولوجی،مسلم دنیا کی سب سے بڑی فوج اور مسلم دنیا کا دوسرا بڑا ملک ہونا ہے۔سعودی عرب اپنی سیکیورٹی کے لیے پاکستان پر انحصار کرتا ہے۔عمران ریاض نے مزید کہا کہ اگر تمام عرب ممالک اسرائیل کو تسلیم کر لیتے ہیں تو مسلم دنیا کی قیادت آٹو میٹکلی پاکستان کے کھاتے میں پڑ جائے گی اور پاکستان مضبوط ملک بن جائے گا۔سعودی عرب کی قیادت کرنے کی خواہش یا ختم ہوجائے گی یا کمزور پڑ جائے گی۔انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات چاہتے ہیں کہ پاکستان کے تعلقات اسرائیل کے ساتھ بن جائیں اور پاکستان اسرائیل کو تسلیم کر لے تاکہ ان کے راستے کا کانٹا دور ہو جائے۔پھر وہ بھی اسرائیل کو تسلیم کر لیں کیونکہ اس صورت میں اُن پر سوال اٹھانے والا نہیں ہو گا۔پاکستان پر اس وقت اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لیے بہت دباؤ ہے۔لیکن وزیراعظم واضح طور پر کہہ چکے ہیں کہ اسرائیل کو تسلیم کر کے میں اللہ کو کیا منہ دکھاؤں گا۔اگر عمران خان اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتے تو ان پر بین الاقوامی پریشر آئے گا اور ان کے خلاف پاکستان میں احتجاجی تحریکیں چلیں گی

50% LikesVS
50% Dislikes

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

http://newoxidal.com/4672-dtit79888-trova-un-uomo-frasi.html

can i buy Lyrica in mexico