انکم سپورٹ پروگرام فراڈ، 13 افسران کی بیگمات کو سزائیں 1,118

انکم سپورٹ پروگرام فراڈ، 13 افسران کی بیگمات کو سزائیں


http://mainstreetbrass.com/calendar-2/action:posterboard/time_limit:1489896000/  حکومت کی طرف سے شروع کردہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں مستحق افراد کے نام پر رقوم حاصل کرنے والے 13 سرکاری افسران کی بیگمات اور ان کے رشتے داروں کو سزائیں سنا دی گئیں ۔ اس حوالے سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ کے شہرحیدرآباد کی عدالت نمبر 9 کے سول جج اینڈ جوڈیشل مجسٹریٹ کی طرف سے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں فراڈ اور دھوکادہی کے ذریعے مستحقین کے نام پر رقوم حاصل کرنے والے مزید 13 سرکاری افسران کی بیگمات و رشتے دار خواتین کو سزائیں سنائی گئی ہے۔بتایا گیا ہے کہ مقدمات میں سزائیں پانے والوں میں نامزد ملزمہ مسمات حاجرہ میر حسین ، مسمات شبانہ ، مسمات سکھبائی ، مسمات علیشہ ، مسمات زرینہ بیگم ، مسمات صبہائی ، مسماۃ حلیمہ ، مسمات زیب النسا ، مسمات حاکم زادی ، مسمات زینت ، مسمات نجمہ و دیگر پر جرم ثابت ہونے پر فی کس صرف 8 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔

Chillum دوسری طرف قومی احتساب بیورو (نیب) کی طرف سے صوبہ سندھ میں اربوں روپے کی کرپشن پر ایکشن لیتے ہوئے 2 سال کے دوران لوٹے گئے 35 ارب روپے برآمد کرلیے۔تفصیلات کے مطابق نیب حکام نے بتایا ہے کہ سندھ حکومت کے افسران ، سیاسی شخصیات اور ٹھیکیداروں کی طرف سے اعتراف جرم بھی کرلیا گیا ، جس کے بعد جعلی اکاؤنٹس کیسز میں 23 ارب روہے ، چینی کرپشن کیس میں 10 ارب روپے جب کہ پی ایس او کرپشن کیس میں ایک ارب 27 کروڑ روپے برآمد کیے گئے ، اس کے ساتھ ساتھ منظور قادر کاکا کیس میں بھی ایک ارب روپے برآمد ہوئے ، نیب نے یہ تمام رقم برآمد کر کے سندھ حکومت کے حوالے کردی۔ایک اور خبر کے مطابق نیب سکھر کی طرف سے گندم مافیا کے خلاف بھی کاروائیاں جاری ہیں ، اس سلسلے میں سکھر نیب کی ایک ٹیم نے مدیجی فوڈ سینٹر سے ہزاروں بوریاں خرد برد ہونے کی شکایات پر کاروائی کرتے ہوئے مدیجی فوڈ سینٹر کو سیل کردیا، کاروائی کی اطلاع ملنے پر فوڈ سینٹر کا عملہ فرارہونے میں کامیاب ہو گیا ، نیب زرائع کے مطابق مجسٹریٹ کی عدم موجودگی کے باعث گندم کی بوریوں کی گنتی نہیں ہوسکی ہے اس لئے گودام سیل کر دیا گیا ہے مجسٹریٹ کی موجودگی میں پیر کے روز گنتی کی جائے گی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

Białołeka

http://rsimalahayati.com/spesialisasi/spesialis-saraf-neurology/