اینگن التان کے ساتھ فراڈ کرنے والا نوسرباز کاشف گرفتار 646

اینگن التان کے ساتھ فراڈ کرنے والا نوسرباز کاشف گرفتار


http://philadelphiarealestatelistings.net/page/5/  اینگن التان المعروف ارطغل کے ساتھ دھوکہ اور فراڈ کرنے والے پاکستانی نوسرباز کاشف ضمیر کو گرفتار کر لیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق اینگن التان کے ساتھ دھوکہ اور فراڈ کرنے اور دیگر مقدمات میں مطلوب نوسرباز کاشف ضمیر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ کاشف ضمیر کو گرفتار کرنے کے لیے ایس ایس پی انویسٹی گیشن کی زیر نگرانی کارروائی کی۔پولیس نے ارطغل غازی کا کردار نبھانے والے ترک اداکاراینگن التان کو بلانے والے نوسر باز کاشف ضمیر کی گرفتاری کے ساتھ اسلحہ بردار ساتھیوں کو بھی گرفتار کرلیا۔ پولیس نے بتایا کہ کاشف ضمیر اور دیگر ملزمان کی جانب سے دوران آپریشن مزاحمت بھی کی گئی تھی۔ یاد رہے کہ کاشف ضمیر نے ترک اداکار اینگن آلتن کو پاکستان بلانے کےلیے دس لاکھ ڈالرز کا معاہدہ کیا تھا اور انہیں صرف آدھی رقم ادا کی، رقم پوری نہ ملنے پر ارطغل غازی کے ہیرو اینگن وطن واپس روانہ ہوئے گئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اینگن التان کو پاکستانی شہری کاشف نے پانچ لاکھ ڈالرز کا چُونا لگایا جس سے پاکستان کی ساکھ متاثر ہوئی۔ اینگن التان کو دراصل ایک نجی کمپنی کی طرف سے برانڈ ایمبیسیڈر بنانے کے لیے بلایا گیا تھا جس کے لیے ان سے دس لاکھ ڈالرز کا معاہدہ کیا گیا تھا۔ انہیں ایڈوانس میں پانچ لاکھ ڈالرز کی ادائیگی کی گئی جس کے بعد انہوں نے پاکستان آنے کا اعلان کیا اور باقی رقم پاکستان میں آنے پر دینے کا وعدہ کیا گیا۔سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے اس شہری کاشف نے اینگن التان کو کہا کہ پارٹی کی طرف سے پانچ لاکھ ڈالر کا چیک آچکا ہے ۔ آپ ترکی پہنچیں تو چند دنوں میں آپ کو پیسے مل جائیں گے لیکن جب انگین التان نے ترکی جا کر کاشف سے رابطہ کیا تو کاشف کی طرف سے کوئی جواب نہ ملا۔ بعد ازاں ترک اداکار نے پاکستانی حکام سے رابطہ کیا تو معلوم ہوا کہ کاشف سیالکوٹ کا نوسر باز ہے اور اس کے خلاف اس سے قبل بھی فراڈ کی بہت سی ایف آئی آرز درج ہیں۔اس بات کا انکشاف بھی ہوا کہ اینگن آلتن کو پہلی بار پاکستان مدعو کرنے والی کنسٹرکشن کمپنی کی بھی کوئی حقیقت نہیں بلکہ وہ بھی فراڈ ہے۔ رپورٹ کے مطابق دھوکہ دہی اور معاہدے کی رقم آدھی ادا کرنے کی وجہ سے ترکی میں پاکستان کا امیج بہت زیادہ متاثر ہوگا۔ خیال رہے کہ گذشتہ دنوں تُرکی کے اداکار اینگن التان المعروف ارطغل نے پاکستان کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ پاکستان کا ایک معروف نوسرباز میاں کاشف بھی موجود تھا جسے اینگن التان کی پاکستان میں تقریباً ہر تصویر میں دیکھا گیا پھر چاہے وہ کسی جگہ کا دورہ ہو یا پھر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات ہو۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

find out here now

http://patayersdenver.com/wp-content/plugins/smart-slide-show/js/swfupload/js/upload.php