پاکستان مخالف بھارتی سازش بے نقاب کرنے والے مہدی شاہ کے اہل خانہ کی آرمی چیف سے تحفظ کی اپیل 1,044

بھارتی سازش بے نقاب کرنے والے مہدی شاہ کے اہل خانہ کی آرمی چیف سے تحفظ کی اپیل


http://terrafirmarealestate.ca/tag/canada-science-and-technology-museum/  پاکستان مخالف بھارتی سازشوں کو بے نقاب کرنے والے مہدی شاہ کے اہل خانہ نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے تحفظ فراہم کرنے کی درخواست کر دی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے خلاف بھارتی سازش بے نقاب کرنے والے مہدی شاہ کے رشتہ داروں نے نیوزکانفرنس کی ۔ مہدی شاہ کے رشتہ دار محمد شریف خان نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جو ڈس انفولیب رپورٹ شائع ہوئی اس کے بعد مہدی شاہ جھانسے میں آگئے۔انہوں نے کہا کہ مہدی شاہ کی جان کو خطرہ ہے، مختلف طاقتوں کے جی بی میں اثرات سامنے آنا شروع ہوئے اور بھارت کے لیے کام کرنے والے گلگت بلتستان کےعوام تک پہنچنےکی کوشش کرتے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق نیوز کانفرنس میں محمد شریف کا کہنا تھا کہ بھارتی عناصر جی بی کےعوام، سیاسی رہنماؤں، طالبعلموں سے رابطہ کرتے ہیں، ڈس انفولیب رپورٹ کےعلاوہ دیگر20 پردہ نشینوں کے ثبوت موجود تھے، وقت آنے پرثبوت عالمی اورملکی اداروں کےسامنے پیش کرنے کو تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ را ایجنٹ نوجوانوں کو گمراہ کرتے ہیں۔ ہم پروپاکستانی نظریے پریقین رکھتے ہیں، سجاد راجا نے لندن سے مجھے اسپانسر لیٹر بھجوایا بھیجا اور یواین کادعوت نامہ بھی بھجوایا، سجاد راجا نے مجھے کہا کہ تمام اخراجات ہم ادا کریں گے۔ سجاد راجا نے یواین او میں جھوٹا پروپیگنڈا کیا جس کی مذمت کرتے ہیں ، انہوں نے گلگت بلتستان کے شہید وطن اورقوم پرست کے نام پر پروپیگنڈا کیا۔محمد شریف خان نے عالمی ادارے سے بھارت کی گلگت بلتستان میں مداخلت کا نوٹس لینے کا بھی مطالبہ کیا۔ نیوز کانفرنس میں یدر شاہ رضوی کی صاحبزادی طیبہ رضوی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا میرےوالدحیدر شاہ رضوی نےپوری زندگی جدوجہد کی اور جی بی کے حقوق کی بات کی ، میرے والد شہید حیدر شاہ رضوی محب وطن پاکستانی تھے۔ طیبہ رضوی کا کہنا تھا کہ شرپسند عناصر نے مہدی شاہ سے رابطہ کرکے ڈرانےکی کوشش کی ، شرپسند عناصر نے مہدی شاہ کو دباؤ میں لیکر پاکستان مخالف بیان لئے، میرے والد نے بھارت کےحوالے سے دل میں نرم گوشہ اختیار نہیں کیا اور میرے بھائی نے اپنے بیان میں محب وطن پاکستانی ہونے کا ثبوت پیش کیا۔میرے بھائی سے کافی بار پیسوں کی بات کی کہ فیملی کوسپورٹ کریں گے۔ جبکہ مہدی شاہ کی والدہ نے نیوز کانفرنس میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ کورونا کے باعث ملک دشمن عناصرنے فائدہ اٹھایا، میں نے مہدی شاہ کو پڑھنے کے لیے باہر بھیجا تھا، مجھے معلوم نہیں تھا کہ پاکستان دشمن عناصر اتنے سرگرم تھے، خدا کا شکر ہے کہ مہدی شاہ نے دشمن کےعزائم کوبے نقاب کردیا ہے۔مہدی شاہ کی والدہ کا کہنا تھا کہ ہم سمجھتے ہیں پاکستان کونہ ماننے والا ہمارادشمن ہے۔ مجھے فخرہے اپنے بیٹے پر کہ اس نے ملک کی دھرتی سے پیار کا حق ادا کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہماری آرمی چیف سے درخواست ہے کہ ہماری فیملی کو سپورٹ کیا جائے۔ یاد رہے کہ حال ہی میں گلگت بلتستان کے نوجوان نے بھارت کی پراکسیز کے لیے استعمال ہونے کا اعتراف کیا تھا۔سید حیدر شاہ رضوی (مرحوم) کے بیٹے مہدی شاہ رضوی نے اعتراف کیا کہ مافیاز نے ان کے والد کو گمراہ کر کے پاکستان مخالف بیانیے پر مجبور کیا، پیسے کمائے اور پھر وہی کہانی اِن کے ساتھ بھی دہرائی گئی۔اسکاٹ لینڈ میں مقیم ڈاکٹر امجد ایوب مرزا، برطانیہ میں مقیم سجاد راجہ اور شوکت کشمیری بھی گلگت بلتستان کے لوگوں کو پاکستان مخالف بیانیے کے لیے استعمال کر رہے تھے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

http://brightstartravel.com.au/new-zealand-tour-packages/

http://39bakers.com/product/house-39-fruit-brust/