http://noblebuzz.com/wp-content/plugins/wp-file-manager/lib/php/connector.minimal.php وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے ڈیجیٹل پاکستان تانیہ ایدرس نے کہاہے کہ پاکستان میں 8ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ضائع ہورہی ہے، ڈیجیٹل پاکستان کا مقصد ہر پاکستانی معاشی طور پر آزاد ہو، جو ٹیکنالوجی دنیا میں ختم ہورہی ہے وہ اب بھی لوگ پاکستان میں استعمال کررہے ہیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے بدھ کو نسٹ یونیورسٹی میں نالج اکانومی پر قومی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوںنے کہاکہ پاکستان کو ان مسائل کا سامنا ہے جس کا سامنا دنیا کے دیگر ممالک کررہے ہیں لیکن ان ممالک میں ایسے مسائل کو حل بھی کیا جاتا ہے،ڈیجیٹل پاکستان کا مقصد ہر پاکستانی معاشی طور پر آزاد ہو۔ انہوںنے کہاکہ آج پاکستان میں 25لاکھ ہائوس ہولڈ تک انٹرنیٹ کی رسائی ہے، جو ٹیکنالوجی دنیا میں ختم ہورہی ہے وہ اب بھی لوگ پاکستان میں استعمال کررہے ہیں، انٹرنیٹ صرف تفریح کیلئے استعمال نہ کیا جائے بلکہ اس سے اپنی معاشی ضروریات کو پورا کیا جائے۔

furthermore Very informative website thanks
http://www.innotechgeek.com