سعودی عرب سمیت تمام خلیجی ممالک جلد اسرائیل کے ساتھ معاہدے پر دستخط کریں گے 1,294

سعودی عرب سمیت تمام خلیجی ممالک جلد اسرائیل کے ساتھ معاہدے پر دستخط کریں گے


is it legal to buy prednisone online اقوام متحدہ میں امریکی سفیر کیلی کرافٹ نے دعوی کیا ہے کہ ایک اور عرب ملک رواں ہفتے میں اسرائیل کے ساتھ امن معاہدے پر دستخط کرنے والا ہے. عرب نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کیلی کرافٹ نے بتایا کہ ہمارا منصوبہ ہے کہ مزید ملک آئیں اور بہت سارے ممالک نے حامی بھی بھرلی ہے ان کے ساتھ مجوزہ معاہدوں کی تفصیلات طے کی جارہی ہیں ان کا کہنا ہے کہ ان ملکوں کے ناموں کا اعلان جلد کیا جائے گا جواسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرنے جارہے ہیں تاہم ایک عرب ملک کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ وہ رواں ہفتے میں اسرائیل سے امن معاہدے پر دستخط کرنے والا ہے تاہم انہوں نے ملک کا نام ظاہر نہیں کیا.انہوں نے کہا کہ جلد دوسرے بھی اس میں شامل ہوں گے گذشتہ ماہ متحدہ عرب امارات اور بحرین نے اسرائیل سے امن معاہدے پر دستخط کر کے اپنے تعلقات کو نارملائز کیا. مراکش، سلطنت آف عمان اور سوڈان کے بارے میں تواتر سے خبریں آ رہی ہیں کہ وہ تل ابیب سے سفارتی تعلقات قائم کرنے کے لیے پر تول رہے ہیں کرافٹ کے مطابق امریکا پرامید ہے کہ سعودی عرب بھی اسرائیل کے ساتھ امن معاہدہ کرے گا.انہوں نے کہا کہ واشنگٹن ایسے معاہدوں کا گرم جوشی سے خیر مقدم کرئے گا، تاہم اہم بات یہ ہے کہ ہم معاہدے پر توجہ مرکوز رکھیں اور ایران کو بحرین، متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کی ساکھ متاثر کرنے کی اجازت نہ دیں. امریکی سفارت کار نے کہاکہ ہم سب کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں اس سے ایرانی شہریوں کو معلوم ہو گا کہ لوگ مشرق وسطیٰ میں امن چاہتے ہیں اور وہ خود اس امن کا حصہ ہیں‘کیلی کرافٹ نے خطے میں ایران کے تباہ کن اور بدنام کرنے والے والے رویے کی شدید الفاظ میں مذمت کی.

50% LikesVS
50% Dislikes

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

Lauderdale Lakes

buy gabapentin online cod