12

لاہور میں مکمل لاک ڈاؤن کی تجویز


downwards عالمی وباء کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ کے باعث ضلعی انتظامیہ نے لاہور میں مکمل لاک ڈاؤن کی تجویز دے دی۔ تفصیلات کے مطابق ڈی سی لاہور مدثر ریاض ملک نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی تجویز ہے کہ مکمل لاک ڈاؤن لگایا جائے ، اگر رویے تبدیل نہ ہوئے تو لاک ڈاؤن لگادیا جائے گا ، لاک ڈاؤن لگنے پرتمام سرکاری وسائل کا استعمال کیاجائےگا۔انہوں نے بتایا کہ ٹرانسپورٹ کو بھی مکمل بند کرنے کا امکان ہے ، جب کہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی اور ماسک نہ پہننے والوں کو گرفتار کررہے ہیں جن کی ضمانت بھی نہیں ہورہی۔ دوسری طرف محکمہ صحت نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ لاہور میں مکمل لاک ڈاؤن نافذ کییا جائے ، شہر میں کورونا کے کیسز میں اضافہ اور شہریوں کی جانب سے کورونا ایس او پیز پر عملدامد نہ کرنے کے باعث محکمہ صحت اور لاہور انتظامیہ کی جانب سے تجویز تیار کی گی ہے کہ لاہور میں مکمل لاک ڈائون کر دیا جائے ، محکمہ صحت اور لاہور انتظامیہ کی جانب سے پیر کے روز ہونے والے کابینہ کے اجلاس میں تجویز دی جائے گئی تاہم این سی او سی کی جانب سے بھی صوبہ اس حواے سے فیصلہ کرنے کے مکمل اختیارات سونپ دیے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور کے 27 علاقوں میں ایک بار پھر سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیاگیا تھا ، ان علاقوں میں ایف ٹو , جی اور این بلاک جوہر ٹاون شامل پی آئی اے سوسائٹی, آرکیٹیکٹ سوسائیٹی, این ایف سی سوسائیٹی, بی بلاک پریس کلب سوسائیٹی ڈبل ایف, ڈبل سی ڈی ایچ اے فیز 4, جی بلاک فیز 5 شامل چودہری پارک رشید روڈ , سعدی پارک مزنگ, سی اور بی بلاک ماڈل ٹاون, بی بلاک گلبرگ3, ڈی بلاک اسٹیٹ لائف انشورنس سوسائیٹی, اے بلاک بنکرز سوسائیٹی, ایل بلاک ویلینشیاٹا ون, مسلم پارک شاہدہ, رضا بلاک, کامران بلاک, کریم بلاک, نرگس بلاک, گلشن بلاک, کالج بلاک علامہ اقبال ٹاون جی بلاک گلشن روای کے علاقے شامل ہیں۔سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر سارہ اسلم کا کہناتھا کہ علاقہ مکینوں کی نقل و حمل محدود ہو گی،انتہائی ضرورت کے پیش نظر ایک فرد ایک سواری استعمال کر سکے گا۔ ہر قسم کے اجتماعات پر مکمل پابندی ہو گی۔سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے مزید وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ تمام میڈیکل سروسز، فارمیسی، میڈیکل سٹور،لیبارٹریاں،کولیکشن پوائنٹس،ہسپتال اور کلینکس 24 گھنٹے کھلے رہے گے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

http://ekoprevent.com/letoltesek/

order generic Lyrica online