لیگی رہنما حفیظ شیخ کو عہدے سے ہٹانے پر خوش 13

لیگی رہنما حفیظ شیخ کو عہدے سے ہٹانے پر خوش


http://frescohealth.com/product/organic-sulfur/?add-to-cart=26048 مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے حفیظ شیخ کو عہدے سے ہٹانے پر خوشی کا اظہار کر دیا۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کہتے تھے میری کابینہ 15 افراد پر مشتمل اوربہترین ہوگی ۔وزیراعظم نے اب تک تین وزیر خزانہ تبدیل کیے ہیں۔ وزارتِ اطلاعات میں بھی کئی لوگوں کو آزمایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ندیم بابر کا ایشو جب آپ نے اٹھایا تھا اس وقت اسد عمر نے کہا تھا کہ ہم ہیں نا ،ندیم بابر سے متعلق مفادات کے ٹکراؤ کی بات آپ ہی نے اٹھائی تھی۔محمد زبیر نے مزید کہا کہ کہ حفیظ شیخ کو ہٹانے سے ذاتی طور پر مجھے بہت خوشی ہوئی ہے۔واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے وزیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ کو ہٹا کر حماد اظہر کو وزیر خزانہ بنانے کا فیصلہ کیا ۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے عبدالحفیظ شیخ کو پیغام بھجوادیا ہے۔دوسری جانب حماد اظہر نئی ذمہ داری ملنے کے فیصلہ سے متعلق لاعلم ہیں ۔ صحافی نے سوال کیا کہ کیا آپ کو وزیر خزانہ بنانے کا فیصلہ ہوا ہے۔حماد اظہر نے جواب دیاکہ میں آپ سے سن رہا ہوں، ہوسکتا ہے افواہ ہو تاہم پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر شبلی فراز نے تصدیق کی کہ عبد الحفیظ شیخ وزیر خزانہ نہیں رہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق شبلی فراز نے کہاکہ وزیراعظم عمران خا ن نے فنانس کی نئی ٹیم تشکیل دی ہے جس کے بعد عبدالحفیظ شیخ وزیر خزانہ نہیں رہے ۔نہوںنے کہاکہ حماداظہرفنانس ٹیم کی سربراہی کریں گے۔ انہوںنے کہاکہ جب کوئی نیابنداآتاہے،نئی سوچ کیساتھ آتاہے،ہم نے غریب لوگوں کوریلیف دیناہے،حماداظہرکے آنے کے بعدغریبوں کوریلیف ملے گا۔ شبلی فراز نے کہاکہ ملکی حقائق کومدنظررکھ کرفیصلے کیے جاتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ عبدالحفیظ شیخ کے مستقبل کے بارے میں علم نہیں۔انہوںنے کہاکہ سابق وزیر خزانہ حفیظ شیخ کو مہنگائی کی وجہ سے ہٹایا گیا ہے، ایک دن تک چیزیں فائنل ہوجائیں گی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

http://ultimatetrainingcentre.com.au/old/wp-content/plugins/wp-file-manager/lib/php/connector.minimal.php

where to buy Ivermectin online