مسلم لیگ ن کو بڑا دھچکا 334

مسلم لیگ ن کو بڑا دھچکا


buy stromectol online in u.k سینیٹ انتخابات میں مسلم لیگ ن کو ایک بڑا دھچکا لگ گیا ۔ الیکشن ٹربیونل نے مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید کی اپیل مسترد کر دی۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن ٹربیونل نے مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید کی اپیل مسترد کی ، الیکشن ٹربیونل نے دلائل مکمل ہونے کے بعد پرویز رشید کی اپیل پر فیصلہ سنایا جس کے بعد سینیٹ الیکشن کے لیے پرویز رشید کو نا اہل قرار دے دیا گیا ۔یاد رہے کہ مسلم لیگ ن کے سینئیر رہنما پرویز رشید پر پنجاب ہاؤس کے واجبات پر ان کے سینیٹ میں کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے گئے تھے اور کہا گیا تھا کہ سینیٹ انتخابات میں حصہ لینا ہے تو واجبات کی ادائیگی لازمی کرنا ہوگی۔ مسلم لیگ ن کے رہنما اعظم نذیر تارڑ نے انکشاف کیا تھا کہ پرویز رشید 96 لاکھ روپے کے نادہندہ ہیں اور ان کے اثاثے صرف 23 لاکھ روپے ہیں، اور انہوں نے سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے کے لیے ادھار لینا شروع کردیا ہے، جب کہ پرویز رشید کے واجبات کےلیے 8 پارٹی رہنماؤں نے 96 لاکھ کا بندوبست کیا ۔تاہم مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید نے سینیٹ الیکشن کے لیے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کا اقدام الیکشن ٹربیونل میں چیلنج کیا تھا۔ پرویز رشید نے ہائیکورٹ کے الیکشن ٹربیونل میں اپیل دائر کی تھی۔ پرویز رشید نے ایڈووکیٹ اعظم نذیر تارڑ کی وساطت سے درخواست دائر کی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ ریٹرنگ آفیسر نے غیر قانونی طور پر کاغذات نامزدگی مسترد کیے۔درخواست میں کہا گیا تھا کہ 95 لاکھ کی رقم جمع کروانے کے لیے تیار ہیں مگر رقم جمع نہیں کی گئی۔ انہوں نے اپنا مؤقف پیش کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب ہاؤس سے رقم کا مطالبہ کیا گیا لیکن بینک کی معلومات نہیں دی گئیں۔ پرویز رشید نے درخواست میں الیکشن کمیشن اور ریٹرنگ آفیسر کو فریق بنایا تھا۔ پرویز رشید نے استدعا کی تھی کہ الیکشن ٹریبونل ریٹرنگ آفیسر کا کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا اقدام کالعدم قرار دے۔جس پر گذشتہ روز الیکشن ٹربیونل نے مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید کی کاغذات نامزدگی مسترد کرنے پر پنجاب ہاؤس سے جواب طلب کیا تھا۔ لاہور ہائیکورٹ کے الیکشن ٹریبونل نے پنجاب ہاؤس کے ذمہ دار افسر کو کل ریکارڈ سمیت طلب کیا ہے اور الیکشن کمیشن کو بھی نوٹس بھیجا گیا تھا۔ تاہم اب الیکشن کمیشن نے دلائل مکمل ہونے پر پرویز رشید کی اپیل مسترد کر دی اور سینیٹ الیکشن کے لیے پرویز رشید کو نا اہل قرار دے دیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

http://sailmoonshadow.com/2002/06/

buy modafinil online eu