پاکستان میں دوبارہ لاک ڈاؤن 644

پاکستان میں دوبارہ لاک ڈاؤن


hypothetically وفاقی وزیر اسد عمر نے ایک بار لاک ڈاؤن کا اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ کورونا ایس او پیز پر غیر ذمہ داری کے نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں،یہ رویہ نہ بدلا تو جان کے ساتھ روزگار بھی کھو دیں گے۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ ہفتے کورونا سے یومیہ اموات کی تعداد 12 رہی۔کورونا وبا سے اموات کی شرح چند ہفتے پہلے کے مقابلے میں 140 فیصد زیادہ ہے۔اس تناظر میں ہم کورونا کے تمام ایس او پیز کو نظر انداز کر کے غلطی کے مرتکب ہو رہے ہیں۔اسد عمر نے مزید کہا کہ ہم موجودہ راستے تبدیل نہیں کریں گے تو زندگی اور معاش سے محروم ہو جائیں گے۔

neurontin 300 mg cap اس سے قبل اسد عمر نے کہا تھا کہ مظفر آباد میں کورونا وائرس سب سے زیادہ ہے۔کراچی میں بھی کورونا وایئرس بڑھا ہوا ہے۔جب کہ اسلام آباد اور لاہور میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے۔وقت آ گیا ہے کہ ہمیں کورونا ایس او پیز کو سنجیدگی سے لینا ہو گا۔بد قسمتی سے سخت ایکشن لینا ہوں گے۔جو معمولات زندگی متاثر کر سکتے ہیں۔ کورونا ایس او پیز کو نظر انداز کرنے کے نتائج ظاہر ہو رہے ہیں۔ کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 14 افراد جاں بحق ہوگئے، عالمی وباء سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 6 ہزار 673 ہو گئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی و سی) کی طرف سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 625 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، جس کے ساتھ ہی ملک میں مریضوں کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 24 ہزار 84 تک پہنچ چکی ہے ، جہاں اس وقت پاکستان میں کورونا کے 9 ہزار 461 مریض زیرعلاج ہیں ، جب کہ مجموعی طور پر 3 لاکھ 7 ہزار 950 صحتیاب ہوچکے ہیں۔بتایا گیا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث صوبہ پنجاب میں 2 ہزار 298 ، صوبہ سندھ میں 2 ہزار 581 اموات ہو چکی ہیں ، اس کے ساتھ ساتھ صوبہ خیبر پختونخوا میں اموات کی تعداد ایک ہزار 265، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 195، صوبہ بلوچستان میں 148، ‏گلگت بلتستان میں 90 اور آزاد کشمیر میں جاں بحق ہونے والی کی تعداد 82 ہو گئی ہے ، مزید یہ کہ اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 18 ہزار 69 ہوچکی ہے ، صوبہ پنجاب مجموعی طور پر ایک لاکھ ایک ہزار 760، صوبہ سندھ میں ایک لاکھ 42 ہزار 134، صوبہ خیبر پختونخوا میں یہ تعداد 38 ہزار 708، صوبہ بلوچستان میں 15 ہزار 704، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 84 اور آزاد کشمیر میں 3 ہزار 507 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

Miura

philanthropically