پاکستان; کورونا ویکسین کی تیاری کا عمل شروع 1,054

پاکستان; کورونا ویکسین کی تیاری کا عمل شروع


invalidly پاکستان نے کورونا ویکسین کی تیاری کا عمل شروع کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق امریکا نے پاکستان کو پہلے مرحلے میں کورونا ویکیسن کی فراہمی ناممکن قرار دی ہے۔اسی معاملے میں اب ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے وزارت صحت کو کورونا ویکیسن کی تیاری کے لیے مراسلہ لکھ دیا ہے۔جس میں کہا گیا ہے کہ وزارت صحت تمام اسٹیک ہولڈرز اور پرائیویٹ سیکٹر سے مشاورت کر کے تجاویز تیار کرے۔وزیراعظم آفس کی جانب سے لکھے گئے مراسلے میں امریکا سے خط و کتابت کا بھی حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کورونا ویکیسن کی پاکستان میں تیاری میں امریکا نے تعاون پر رضامندی ظاہر کر دی۔امریکا کورونا ویکیسن پہلے اپنے شہریوں اور پھر اتحادیوں کو دے گا۔امریکا نے ویکسین کی تیاری میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کروا دی ہے۔وزیراعظم کی جانب سے وزارت صحت کو لکھے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ تمام اسٹیک ہولڈرز اور پرائیویٹ سیکٹر سے مشاورت کر کے فوری طور پر تجاویز بھجوائی جائیں گی۔دوسری جانب پاکستان میں چین کے اشتراک سے تیار کی گئی کرونا ویکسین کا پہلا ٹرائل کامیاب ہوا۔ چین کے اشتراک سے تیار کی گئی ویکیسن اسلام آباد میں ڈھائی ہزار افراد کو دی گئی ۔ٹرائل کا پہلا مرحلہ کامیاب رہا اور کسی مریض کی حالت خراب نہیں ہوئی۔ جن مریضوں کو ویکسین دی گئی ہے انہیں مسلسل مانیٹر کیا جائے گا۔ کچھ روز بعد دیکھا جائے گا آیا ان مریضوں میں اینٹی باڈیز پیدا ہوئیں یا نہیں۔ ڈاکٹرز نے ویکسین نتائج کے حوالے سے اگلے 2 سے 3 ماہ میں اچھی خبر ملنے کی نوید سنائی ہے۔ پاکستان میں کرونا ویکسین کی دستیابی کے حوالے سے حکومت کی جانب سے بھی اہم فیصلہ کیا گیا ہے۔ کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی) نے کورونا ویکسین کی خریداری کیلئے 15 کروڑ ڈالرکی گرانٹ کی اصولی منظوری دیدی ہے جس کے تحت پہلے مرحلے میں ہیلتھ ورکرز اور 65 سال سے زائد عمر کے لوگوں کیلئے کورونا ویکسین خریدی جائے گی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

buy Lyrica from india

buy neurontin gabapentin