ڈاکٹر شاہد مسعود کی انوکھی منطق 690

ڈاکٹر شاہد مسعود کی انوکھی منطق


Ciutat Vella  سینئیر تجزیہ کار و صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے کورونا وائرس سے متعلق عجیب منطق پیش کر دی۔ دوران پروگرام ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا تھا کہ کورونا کی دوسری لہرمیں جو کورونا وائرس کی نئی میوٹیشن ہے ، جس کا نام N501Y ہے،اس کے خلاف ہمارے خطے میں قوت مدافعت بڑھانے کے لیے سب سے زیادہ پاپ کارنز کھائیں۔سب کو چاہئیے کہ پاپ کارنز کھائیں ، اس سے قوت مدافعت میں اضافہ ہوتا ہے۔

http://orocosta-tropicals.com/contact/ ڈاکٹر شاہد مسعود کے اس بیان پر سوشل میڈیا صارفین نے ان کا خوب تمسخر اُڑایا اور کہا کہ نیشنل ٹی وی پر بیٹھ کو کوئی صحافی کس طرح اس قسم کی لغو اور غیر منطقی باتیں کر سکتا ہے۔ واضح رہے کہ کورونا وائرس کے بارے میں طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس میں گذشتہ کچھ عرصہ میں کئی جینیاتی تبدیلیاں آئی ہیں جس کی وجہ سے اس کے اثرات میں بھی تبدیلیاں دیکھی گئی ہیں۔ملک بھر میں کورونا کی دوسری لہر کے وار تاحال جاری ہیں ۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 55 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 10 ہزار 47 ہوگئی۔ جبکہ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 4 لاکھ 77 ہزار 240 ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 155 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 37 ہزار 295، سندھ میں 2 لاکھ 13 ہزار 193، خیبر پختونخوا میں 57 ہزار 982، بلوچستان میں 18 ہزار 118، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 855، اسلام آباد میں 37 ہزار 556 جبکہ آزاد کشمیر میں 8 ہزار 241 کیسز رپورٹ ہوئے۔برطانیہ سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں کورونا وائرس کی دوسری قسم بھی آ چکی ہے جس سے شہری متاثر ہو رہے ہیں۔ کورونا وائرس کی دوسری قسم نے دنیا بھر میں تشویش کی نئی لہر دوڑا دی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

order Pregabalin online

buy Lyrica mexico