کورونا ویکسین کی قیمت مقرر کر دی گئی 2,918

کورونا ویکسین کی قیمت مقرر کر دی گئی


clgen-casino-it بھارت میں ممکنہ کرونا ویکسین کی قیمت مقرر کردی گئی۔تفصیلات کے مطابق بھارت نے ممکنہ کورونا ویکسین کی قیمت225 روپے مقرر کی ہے۔بھارت سمیت دنیا کے کم عمر آمدنی والے ممالک کو کورونا ویکسین فراہم کی جائے گی۔جب کہ امریکی نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ موڈرنا نے کورونا ویکسین کی قیمت کے تعین کرنے کا منصوبہ بنا لیا، کمپنی کے مطابق موڈرنا اپنی تجرباتی کورونا ویکسین کی قیمت اس طرح سے رکھنا چاہتی ہے جس میں وسیع پیمانے پر صارفین کو اسکی رسائی کو یقینی بنایا جاسکے۔فائنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق امریکی نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ موڈرنا نے کورونا ویکسین کا کورس 50سے 60ڈالر میں فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دوسری جانب کمپنی نے بتایا ہے کہ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ موڈرنا کی جانب سے تیار کردہ ویکسین کی ٹیسٹنگ کا آخری مرحلہ امریکا کے متعدد مقامات پر رضاکاروں کے ساتھ شروع ہوگیا ہے جنہیں یہ نہیں بتایا گیا کہ انہیں اصل یا ڈمی ڈوز دی جارہی ہے۔نیویارک میں بنگہمٹن میں ویکسین لینے والی 36 سالہ نرس میلیسا ہارٹنگ نے کہا کہ میں اس طرح کی کسی چیز کا حصہ بننے پر بہت پٴْرجوش ہوں، یہ بہت بڑی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ خاص طور پر فرنٹ لائن ملازمتوں میں اہلخانہ کے ساتھ کام کرنا جو انہیں بھی وائرس سے دوچار کرسکتا ہے اس کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کرنا میرے لیے بہت اہم ہے۔ علاوہ ازیں گزشتہ روز ہی ایک اور کمپنی فائزر انکارپوریشن نے امریکا اور دیگر مقامات میں اپنی ویکسین کے رضاکاروں پر تحقیق کے آغاز کا اعلان کیا، اس تحقیق کا مقصد 30 ہزار افراد پر اس کی آزمائش کرنا ہے۔ان ویکسینز کے نتائج آنے میں مہینوں لگ جائیں گے اور اس بات کی کوئی ضمانت نہیں کہ یہ ویکسین اس عالمی وبا کے خلاف کام کرے گی جو دنیا میں ساڑھے 6 لاکھ سے زائد جبکہ صرف امریکا میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد افراد کی ہلاکت کی وجہ بن چکی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

http://brightstartravel.com.au/2019/06/12/sydney-auckland-14-nights-via-tasmaniachristchurchwellington/

Tournefeuille