کورونا کی دوسری لہر شادی ہالز بندش کا فیصلہ مسترد 822

کورونا کی دوسری لہر شادی ہالز بندش کا فیصلہ مسترد


http://pbnguru.com/2 شادی ہال ایسوسی ایشن آف پاکستان کی طرف سے کورونا کی دوسری لہر میں بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے شادی ہال بند کرنے کے حکومتی فیصلے کو مسترد کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ایسوسی ایشن کے صدر رانا رئیس کا کہنا ہے کہ شادی ہالز کے مرکزی دروازوں پر ماسک اور سینیٹائزر کا انتظام کیا جاتا ہے ، اس کے ساتھ ساتھ تمام ایس او پیز پر بھی عمل کرتے ہیں ، اس کے باوجود حکومت کی طرف سے شادی ہال سیل اور 20 نومبر سے ان کی بندش کا کوئی جواز نہیں بنتا ، اس لیے اس فیصلے کو مسترد کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کی طرف سے مختلف شادی ہالز کو سیل کرنے کا عمل انتہائی افسوسناک ہے ، اس سلسلے میں انتظامیہ کی طرف سے مالکان کو بے جا تنگ کیا جاتا ہے ، اور کورونا ایس او پیز پر عمل کے باوجود ہمیں ہراساں کیا جاتا ہے ، ضرورت اس امر کی ہے کہ انتظامیہ افواہوں پر کان دھرنے کی بجائے حقائق کا جائزہ لے۔

Aş Şuwayrah اس ضمن میں یاد رہے کہ نیشنل ایمرجنسی آپریشن سنٹر نے کورونا وباء کا پھیلاؤ روکنے کیلئے بڑا فیصلہ کرلیا ، ملک بھر میں ماسک نہ پہننے پر جرمانہ ہوگا، دفاترز اور گھر میں پچاس پچاس فیصد ملازمین کو کام کرنے کی اجازت ہوگی، ان ڈور شادیوں پر پابندی جب کہ ہارٹ اسپاٹ علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ ہوگا، فیصلے کا اطلاق31 جنوری 2021ء تک جاری رہے گا۔این سی اوسی کے مطابق ملک بھر میں کورونا وباء سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد کے دوسرے مرحلے کا آغاز 7نومبر سے شروع ہوگیا اور31 جنوری 2021ء تک جاری رہے گا ، کورونا سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں اسلام آباد، لاہور، کراچی شامل ہیں، اسی طرح راولپنڈی، ملتان، حیدرآباد، گلگت، مظفرآباد، میرپور، پشاور،کوئٹہ، گوجرانوالہ، گجرات، فیصل آباد، بہالپور اور ایبٹ آباد شامل ہی، ان علاقوں میں کورونا ایس اوپیز پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے گا ، نجی وسرکاری دفاترز کیلئے گھر سے کام کرنے کی پالیسی بھی نافذالعمل ہوگی ، جس میں سرکاری اور نجی دفاترز میں 50 فیصد عملہ بلانے کی اجازت ہوگی ، جب کہ 50 ملازمین کو گھر سے کام کرنے کی اجازت ہوگی ، این سی اوسی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دوسرے مرحلے میں فیس ماسک کیلئے گلگت بلتستان ماڈل پر عمل کیا جائے گا، گلگت بلتستان کی طرز پر ماسک نہ پہننے والوں کو 100جرمانہ کیا جائے گا، ماسک نہ پہننے والوں کو جرمانہ کرکے 3 ماسک بھی دیے جائیں گے ، اس کے علاوہ ان ڈور شادی کی تقریبات پر پابندی عائد کردی جائے گی ، ان ڈور شادی کی تقریبات پر پابندی کا نفاذ 20 نومبر سے ہوگا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

agonistically

buy gabapentin online