14 اگست سے ملک کے مزید 3 ائیرپورٹس سے پروازیں بحال کرنے کا اعلان 1,454

14 اگست سے ملک کے مزید 3 ائیرپورٹس سے پروازیں بحال کرنے کا اعلان


buy provigil in australia پی آئی اے کا 14 اگست سے ملک کے مزید 3 ائیرپورٹس سے پروازیں بحال کرنے کا اعلان، قومی ائیرلائن یوم آزادی کے موقع پر ملتان، سکھر اور گوادر ائیرپورٹس سے پروازوں کا دوبارہ سے آغاز کرے گی، مسافروں کو کرائے کی مد میں 14 فیصد رعایت دینے کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی جانب سے حالات بہتر ہوتے ہی مزید ملکی ائیرپورٹس سے پروازیں بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے کیے گئے اعلان کے مطابق 14 اگست سے ملک کے مزید 3 ائیرپورٹس سے قومی ائیرلائن کی پروازیں بحال کر دی جائیں گی۔ پی آئی اے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 14 اگست سے ملتان، سکھر اور گوادر ائیرپورٹ سے کئی ماہ بعد پروازوں کا دوبارہ سے آغاز ہو گا۔

Lyrica tablets buy online ان ائیرپورٹس سے ناصرف پروازوں کے دوبارہ آغاز کا فیصلہ کیا گیا ہے، بلکہ مسافروں کیلئے کرائے کی مد میں خصوصی رعایت بھی دی گئی ہے۔14 اگست کے موقع پر پی آئی اے کے ذریعے فضائی سفر کرنے والے مسافروں کو ٹکٹ پر 14 فیصد ڈسکاونٹ دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے گزشتہ ہفتے ملک کا فضائی آپریشن مکمل طور پر بحال کرنے کا اعلان کیا تھا۔ کرونا وائرس کی وجہ سے مارچ کے ماہ میں عائد کی گئی تمام پابندیاں ختم کر دی گئی ہیں، اب کوئی بھی مقامی یا غیر ملکی ائیرلائن ملک کے کسی بھی ائیرپورٹ سے پروازیں آپریٹ کر سکتی ہے۔ ائیرلائن کو مقامی اور بین الاقوامی دونوں طرز کی پروازیں آپریٹ کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ اسی فیصلے کے بعد ایمرٹس ائیرلائن نے بھی پاکستان کیلئے ہفتہ وار پروازوں کی تعداد میں مزید اضافہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

яндекс
50% LikesVS
50% Dislikes

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

http://flooring.jamescaine.com/hall-stairs/

http://fober.hu/referenciaink/kornyezetvedelem